Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پروفیسرحامد حسن قادری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پروفیسرحامد حسن قادری
ARI Id

1676046599977_54338077

Access

Open/Free Access

Pages

262

پروفیسر حامد حسن قادری
افسوس ہے کہ ادھر چند مہینوں کے اندر دنیائے علم و ادب کی کئی نامور ہستیوں، پروفیسر حامد حسن صاحب قادری، سید ہاشمی صاحب فرید آبادی اور مولانا صلاح الدین احمد نے انتقال کیا، پروفیسر حامد حسن صاحب قادری ہماری پرانی علمی بزم کی یادگار تھے، اردو اور فارسی زبان و ادب اور اس کی تاریخ پر ان کی نظر بڑی گہری اور وسیع تھی، تاریخ داستان اردو ان کی وسعت نظر کی شاہد ہے، وہ عرصہ تک سینٹ جانس کالج آگرہ میں اردو اور فارسی کے استاد رہے، ریٹائر ہونے کے بعد کراچی چلے گئے تھے، اور وہیں وفات پائی، ان کی وفات سے ایک پرانی علمی و تہذیبی یادگار مٹ گئی۔
(شاہ معین الدین ندوی، اگست ۱۹۶۴ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...