Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولاناصبغۃ اﷲ شہید فرنگی محلی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولاناصبغۃ اﷲ شہید فرنگی محلی
ARI Id

1676046599977_54338080

Access

Open/Free Access

Pages

263

مولانا صبغتہ اﷲ شہید فرنگی محلی
افسوس ہے کہ گذشتہ مہینے ۲۴؍ دسمبر کو مولانا صبغتہ اﷲ صاحب شہید فرنگی محلی نے اتتقال فرمایا مرحوم ایک نامور عالم، لایق مدرس، خوش بیان خطیب، شگفتہ نگار ادیب اور خوش فکر شاعر تھے، ان کی سیرت کی تقریریں خصوصیت کے ساتھ بڑی موثر اور دل آویز ہوتی تھیں، عرصہ تک مدرسہ نظامیہ میں درس و تعلیم کی خدمت انجام دی، ایک زمانہ میں النظامیہ کے نام سے ایک رسالہ بھی نکالا تھا، انجمن خدام کعبہ کے عہدہ دار اور اس کے اخبار خادم الحرمین کے اڈیٹر رہے، خلافت اور ترک موالات کی تحریکوں میں بھی سرگرمی سے حصہ لیا تھا پھر لیگ میں شامل ہوگئے تھے، آداب و اخلاق میں قدیم تہذیب و شائستگی کا نمونہ، بڑے وضعدار خوش مذاق، بذلہ سنج اور علم مجلسی کے ماہر تھے صنع جگت سے بھی ذوق رکھتے تھے، غرض ان کی ذات میں بڑی جامعیت تھی، ان کی وفات سے بہت سی خصوصیات کا خاتمہ ہوگیا، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی،جنوری ۱۹۶۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...