Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

چرچل
ARI Id

1676046599977_54338081

Access

Open/Free Access

Pages

263

مسٹر چرچل
بالآخر مسٹر چرچل کو بھی پیام اجل آگیا، وہ ا س صدی کی عظیم ترین شخصیتوں میں تھے، ان میں اتنے کمالات جمع تھے کہ مشکل ہی سے ایک انسان میں جمع ہوتے ہیں، وہ صحیح معنوں میں صاحب السیف و القلم بلکہ کچھ اس سے بھی زیادہ تھے، ایوان سیاست میں بے نظیر و مدبر، عرصۂ رزم میں جنگ آزما سپہ سالار میدان علم و ادب میں سحر طراز ادیب و خطیب، وہ اپنی قوم کے بہت بڑے محسن تھے، انھوں نے جتنی طویل مدت تک اپنے ملک و قوم کی خدمت کی اس کا موقع کم لیڈروں کو ملتا ہے، انھوں نے نوے سال کی عمر پائی اور ستر سال تک مسلسل کسی نہ کسی حیثیت سے خدمت کرتے رہے، وہ برطانوی قوم کے ناخدا تھے، انھوں نے ایسے نازک موقعوں پر اس کو ڈوبنے سے بچایا جب اس کی امید بہت کم رہ گئی تھی، گو وہ قدامت پرست طبقہ سے تعلق رکھتے تھے جس کا نقطہ نظر برطانوی شہنشاہیت کی توسیع و استحکام اور دنیا میں اس کی بالادستی تھا لیکن وہ اتنے بڑے آدمی تھے اور انھوں نے اپنی قوم کی اتنی گوناگوں خدمات انجام دیں کہ ان کی ذات دنیا کے لیڈروں کے لئے نمونہ ہے جس سے ان کو سبق حاصل کرنا چاہیے۔
(شاہ معین الدین ندوی،فروری ۱۹۶۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...