Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > حمیدؔ صدیقی[زائر حرم]

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

حمیدؔ صدیقی[زائر حرم]
ARI Id

1676046599977_54338082

Access

Open/Free Access

Pages

263

حمید صدیقی
افسوس ہے کہ گذشتہ مہینے زائر حرم حمید صدیقی نے وفات پائی، وہ اس دور کے بہترین نعت گو تھے ان کی نعتیں محض شاعرانہ صناعی نہیں بلکہ سچے جذبات اور دلی کیفیات کی ترجمان ہیں، وہ جیسی پاکیزہ نعتیں کہتے ویسے ہی ترنم سے پڑھتے بھی تھے، ان کی نعتیں صاحب نعتؐ کی بارگاہ میں اتنی مقبول تھیں کہ ان کو دس بارہ مرتبہ آستان نبوی کی حاضری سعادت حاصل ہوئی طبعاً بھی بڑے مہذب اور شریف تھے، ادھر عرصہ سے ان کی صحت خراب رہتی ایک دن معلوم ہوا کہ ریاض نبوی کا زمزمہ سنج باغ رضوان میں پہنچ گیا، اﷲ تعالیٰ مدحِ نبویؐ کے طفیل میں ان کی مغفرت فرمائے۔
(شاہ معین الدین ندوی، مارچ ۱۹۶۵ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...