Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > شری لال بہادر شاستری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

شری لال بہادر شاستری
ARI Id

1676046599977_54338087

Access

Open/Free Access

Pages

265

لال بہادر شاستری
پنڈت جواہر لال نہرو کا غم ابھی فراموش نہ ہوا تھا کہ ملک نے ایک اور لعل بے بہا کھودیا، شری لال بہادر شاستری کی موت ہندوستان کا عظیم ترین حادثہ ہے۔ ان کی موت سے ہندوستان ایک ایسے فرزند سے محروم ہوگیا جس کی تلافی مدتوں نہ ہوسکے گی، انھوں نے ملک و قوم کی خاطر غریب الوطنی میں جان دی اور مرنے سے پہلے ایک ایسا کارنامہ انجام دے گئے جو ہند و پاک کی تاریخ میں یادگار رہے گا، مگر افسوس کہ اس کے خوشگوار نتائج اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ سکے، پنڈت جواہر لال نہرو کی زندگی ہی میں یہ سوال پیدا ہوگیا تھا کہ ان کے بعد کوئی ایسی شخصیت نظر نہیں آتی جو وزارت عظمیٰ کے بارگراں کو سنبھال سکے، لیکن شاستری جی نے اٹھارہ مہینہ کی مختصر مدت میں یہ ثابت کردیا کہ وہ پنڈت جی کے صحیح جانشین تھے۔ اس قلیل مدت میں بڑے پیچیدہ اور نازک معاملات پیش آئے، لیکن شاستری جی نے اپنے فہم و تدبر اور ہمت و پامردی سے ان کا پورا مقابلہ کیا، معاہدہ تاشقند تو ان کے اور جنرل ایوب کے تدبر کا شاہکار ہے، گو اس سے سب مختلف فیہ مسائل حل نہیں ہوگئے، لیکن ہندوستان اور پاکستان کی ہلاکت خیز جنگ کا خاتمہ ہوگیا، اور صلح و مسالمت کی ایسی فضا پیدا ہوگئی ہے کہ اگر فریقین نے ہوشمندی سے کام لیا تو ہندوستان و پاکستان کے درمیان مصالحت اور دوستی کا خوشگوار دور شروع ہوسکتا ہے۔
شاستری جی بڑے ٹھنڈے دل و دماغ کے اور طبعاً نرم مزاج، صلح جو اور امن پسند انسان تھے، لیکن سختی کے موقع پر سخت اور ہمت و استقلال کا پیکر بن جاتے تھے، انھوں ے اپنی سلامت روی اور ہوشمندی سے ملک کو بڑے نازک حالات سے نکالا، افسوس ہے کہ اس کو ان کی صلاحیتوں سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا موقع نہ مل سکا، لیکن یہ ملک کی خوشی قسمتی ہے کہ شاستری جی کی جانشینی ایک ایسی شخصیت کے حصہ میں آئی ہے جو اپنے نامور باپ کے بہت سے اوصاف و خصوصیات کی حامل ہے، اس لئے یقین ہے کہ ملک پنڈت جواہر لال نہرو کی قائم کی ہوئی راہ پر گامزن رہے۔
(شاہ معین الدین ندوی، فروری ۱۹۶۶ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...