Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > تلو ک چند محروم ؔ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

تلو ک چند محروم ؔ
ARI Id

1676046599977_54338088

Access

Open/Free Access

Pages

265

تلوک چند محرومؔ
مشہور استاد سخن تلوک چند مرحوم کی وفات ادبی دنیا کا افسوس ناک سانحہ ہے، وہ ہماری پرانی بزم ادب کی یادگار تھے، اردو شاعری کے اساتذہ میں ان کا نہایت ممتاز مقام تھا، فن شاعری پر ان کی نظر بڑی گہری اور وسیع تھی، اور ان کا کلام جدت و قدامت کے صالح عناصر کا سنگم تھا، ان کو ہر صنف شاعری پر یکساں قدرت حاصل تھی، ان میں پرانی تہذیب کی بہت سی خوبیاں اور وضع داریاں جمع تھیں، ان کا دل دوسرے مذاہب اور اس کے بزرگوں کے لئے بھی وسیع تھا، بارگاہ نبویؐ میں بھی ہدیۂ عقیدت پیش کرتے تھے، قوم و ملک نے بھی ان کے کمالات کی پوری قدر دانی کی اور ان کو ہر طرح کے اعزاز و اکرام سے نوازا، ان کی پوری زندگی علم و ادب کی خدمت میں گزری، اپنے بعد متعدد ادبی یادگاریں چھوڑ گئے، ان کی مادی یادگار مشہور شاعر جگن ناتھ آزاد ہیں، جنھوں نے اپنے محترم والد کی بہت سی خوبیاں حصہ میں پائی ہیں۔ (شاہ معین الدین ندوی، فروری ۱۹۶۶ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...