Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > نیاز ؔفتح پوری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

نیاز ؔفتح پوری
ARI Id

1676046599977_54338090

Access

Open/Free Access

Pages

265

نیاز فتح پوری
گزشتہ مہینہ نیاز فتح پوری کی وفات اکیاسی (۸۱) سال کی عمر میں کراچی میں ہوگئی، معارف کو ان کی پچھلی زندگی میں ان کے بعض دلآزار مذہبی مضامین سے بڑا اختلاف رہا، لیکن انھوں نے اظہار انابت کرکے آخر میں مذہبی دلآزادی چھوڑ دی تھی، ان کے علمی ذوق میں بڑی رنگارنگی تھی، رسالہ نگار کے اڈیٹر ہونے کے ساتھ، مذہب تاریخ، سوانح، ناول نگاری، افسانہ نویسی اور شعر و ادب پر بھی طبع آزمائی کرتے رہے اپنے بعض مذہبی مضامین کی وجہ سے تو مطعون ہوئے، اچھے مورخ اور اچھے سوانح نگار بھی نہ ہوسکے، لیکن ان کا نام اچھے ناول نگار عمدہ افسانہ نویس اور شعرو ادب کے بلندپایہ نقاد کی حیثیت سے اردو زبان کی تاریخ میں خصوصیت کے ساتھ برابر لیا جائے گا، وہ اپنے رسالہ نگار کے ذریعہ جو علمی و ادبی خدمت انجام دیتے رہے وہ بھی ان کے اہم کارناموں میں شمار ہوگا، دعا ہے کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ ان کی کمزوریوں کو اپنے دامن عفو میں جگہ دیں اور ان کو اپنی رحمت و مغفرت سے سرفراز فرمائیں، آمین۔
(صباح الدین عبدالرحمن، جون ۱۹۶۶ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...