Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > نواب ناظر یار جنگ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

نواب ناظر یار جنگ
ARI Id

1676046599977_54338091

Access

Open/Free Access

Pages

266

نواب ناظر یارجنگ
نواب ناظر یارجنگ مرحوم ہماری پرانی بزم کی یادگار تھے، اس کی ساری خوبیاں ان میں جمع تھیں، وہ ایک بڑے باپ مولوی نظام الدین حسن مرحوم کے فرزند، خود حیدرآباد ہائیکورٹ کے جج اور اپنے اوصاف کے اعتبار سے بڑے آدمی تھے، وہ علی گڑھ کالج کے ابتدائی دور کے اولڈ بوائے تھے، اب شائد ہی ان کا کوئی معاصر زندہ ہو اور آخر تک ان کو اس سے وابستگی رہی، مدتوں مسلم یونیورسٹی کورٹ اور ایگزیکیٹو کونسل کے ممبر اور اس کے کاموں میں عملی حصہ لیتے رہے، ججی کے عہدے سے عرصہ ہوا ریٹائر ہوچکے تھے اور اپنا وقت حیدرآباد کے قومی و ملی کاموں میں صرف کرتے تھے، دارالمصنفین کی مجلس انتظامیہ کے پرانے رکن اور اس کے ہمدرد و ہوا خواہ تھے، ان سب سے بڑھ کر وہ عملاً مرد مومن تھے، ان کی موت سے ایک پرانی یادگار مٹ گئی، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی،ستمبر ۱۹۶۶ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...