Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سید قطب
ARI Id

1676046599977_54338092

Access

Open/Free Access

Pages

266

سید قطب
اخوان المسلمین کے مشہور رہنما سید قطب اور ان کے تین ساتھیوں کو ناصر کے خلاف سازش کے جرم میں پھانسی دے دی گئی اور دوسرے لیڈروں کو مختلف المیعاد قید کی سزائیں دی گئیں ہیں جن میں بعض عورتیں بھی ہیں، یہ کوئی خلاف توقع خبر نہیں، ناصر مختلف حیلوں سے اخوان کو ختم کردینے پر تل گئے ہیں، حجاز میں ان پر ناصر کے وحشیانہ مظالم کے جو واقعات معلوم ہوئے تھے، ان کو سن کر الجزائر کے مسلمانوں پر فرانس کے مظالم کی یاد تازہ ہوگئی تھی، یہ وہ دینی شخصیتیں تھیں، جن کے بارے میں کسی سازش کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا لیکن اعلا کلمۃ اﷲ کی تاریخ نیا واقعہ نہیں ہے، بہت سے اصحاب دعوت و عزیمت کو اس راہ سے گزرنا پڑا ہے، گویہ واقعہ ساری دنیائے اسلام کے لیے المناک ہے، لیکن سید قطب اور ان کے رفقا، شہید فی سبیل اﷲ کے درجہ عالی پر سرفراز ہوئے اور دعوت و عزیمت کی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ کے لیے روشن ہوگیا، اﷲ تعالیٰ ان شہدائے حق پر اپنی رحمت کے پھول برسائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، ستمبر ۱۹۶۶ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...