Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > نواب جعفر علی خاں اثرؔلکھنوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

نواب جعفر علی خاں اثرؔلکھنوی
ARI Id

1676046599977_54338096

Access

Open/Free Access

Pages

267

نواب جعفر علی خاں اثرؔ لکھنوی
افسوس ہے کہ ۶ جون کو نواب جعفر علی خاں اثر لکھنوی نے انتقال کیا، وہ اس دور کے استاد فن شاعر اور اردو زبان و ادب کے نامور محقق تھے، اس کے جملہ متعلقات پر ان کی نظر بڑی گہری اور محققانہ تھی، اور اس میں ان کا قول سند کی حیثیت رکھتا تھا، ان کی ذات لکھنؤ کی تہذیب و شائستگی اور قدیم شرافت و وضعداری کا نمونہ تھی، ان کی زندگی کا بڑا حصہ سرکاری ملازمت میں گذرا، کلکٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے لیکن تصنیف و تالیف و تلاش و تحقیق کا مشغلہ ہمیشہ جاری رہا اور انھوں نے اردو زبان و ادب کے مختلف پہلوؤں پر محققانہ مضامین اور مستقل کتابیں لکھیں، ان کا سب سے بڑا کارنامہ فرہنگ اثر ہے جس کی پہلی جلد شائع ہوچکی ہے، ان کی وفات سے اردو زبان کا ایک بڑا محقق اٹھ گیا، اور قدیم تہذیب کی ایک اہم یادگار مٹ گئی، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، جون ۱۹۶۷ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...