Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > حافظ محمد ابراہیم

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

حافظ محمد ابراہیم
ARI Id

1676046599977_54338100

Access

Open/Free Access

Pages

268

حافظ محمد ابراہیم
افسوس ہے کہ گذشتہ مہینے حافظ محمد ابراہیم صاحب نے وفات پائی، مرحوم پرانے قوم پرور اور اس دور کے کانگریسی تھے جس کی یادگاریں اب بہت کم پائی ہیں، اپنے حسن اخلاق اور خدمت کی بنا پر اپنے حلقہ میں بڑے مقبول اور اپنا ذاتی اثر رکھتے تھے، انھوں نے لیگ اور کانگریس کے بڑے معرکے کے الیکشن میں لیگی امیدوار کے مقابلہ میں کامیابی حاصل کی اور کانگریس کا وقار قائم کیا اتر پردیش اور مرکزی حکومت میں وزیر رہے، آخر میں کچھ دنوں تک گورنری بھی کی، اگرچہ وہ بڑے وفادار کانگریسی تھے، لیکن آخر میں ان کو خود اپنی جماعت سے دھوکا اٹھانا پڑا اور ان کی زندگی کا آخری دور پریشانی میں گذرا۔
مرحوم بڑے مرنجان مرنج تھے، مسلمانوں کے معاملات میں بھی ان کی روش یہی تھی، انھوں نے نہ ان کو فائدہ پہنچایا نہ نقصان، ان معاملات میں وہ خاموشی سے کام لیتے تھے، بڑے خوش اخلاق تھے، ہر شخص کو اپنی باتوں سے خوش کرنے کی کوشش کرتے تھے، جب دارالمصنفین کے لوگوں سے ملاقات ہوتی تو بڑی خصوصیت ظاہر کرتے، ایک مرتبہ یہاں تک آمادگی ظاہر کی کہ وہ خود دارالمصنفین آکر اس کی مالی حالت مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے مگر اس کی نوبت نہ آسکی، اب قوم پرور مسلمانوں میں ایسے لوگ نہ ملیں گے، ان کی وفات سے ایک پرانی یادگار مٹ گئی اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، فروری ۱۹۶۸ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...