Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا حمید الدین

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا حمید الدین
ARI Id

1676046599977_54338104

Access

Open/Free Access

Pages

270

مولانا حمید الدین
گزشتہ مہینہ مولانا حمیدالدین صاحب محدث اور ان کے ایک کمسن نواسے مولانا اسعد مدنی کے صاحبزادے نے کار کے حادثہ میں وفات پائی، مرحوم مولانا حسین احمد صاحب مدنی کے قریبی عزیز تھے، ان کی پوری زندگی دینی علوم خصوصاً حدیث نبوی کی خدمت میں گزری، ابتداء میں دارالعلوم دیوبند میں مدرس تھے، کچھ دنوں تک دارالعلوم ندوۃ العلماء میں بھی حدیث کا درس دیا، ادھر عرصہ سے مدرسہ عالیہ کلکتہ میں شیخ الحدیث تھے، علم کے ساتھ عمل اور اصلاح و تقویٰ کے زیور سے بھی آراستہ اور طبعاً خاموش، متین اور مرنجان مرنج انسان تھے، یہ المناک حادثہ بجائے خود ایک طرح کی شہارت ہے۔ اﷲ تعالیٰ، حدیث نبوی کے اس خادم کو اپنی رحمت و مغفرت سے سرفراز فرمائے، دارالمصنفین اس حادثہ میں مولانا اسعد مدنی کا شریک غم ہے۔ (شاہ معین الدین ندوی، دسمبر ۱۹۶۸ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...