Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا لقاء اﷲ عثمانی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا لقاء اﷲ عثمانی
ARI Id

1676046599977_54338105

Access

Open/Free Access

Pages

270

مولانا لقاء اﷲ عثمانی
افسوس ہے کہ گزشتہ مہینہ مولانا لقاء اﷲ صاحب عثمانی نے وفات پائی، مرحوم تحریک خلافت کے دور کی یادگار تھے، ایک زمانہ میں قومی و ملی تحریکوں میں ان کا نمایاں حصہ رہا، ان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ ۴۷؁ء کے خونیں ہنگامے میں جب پانی پت مسلمانوں سے خالی ہوگیا تھا، اس کی مسجدیں ویران اور خانقاہیں سونی ہوگئی تھیں، ان کے پائے ثبات میں لغزش نہ آئی اور انھوں نے اپنے جدامجد حضرت جلال الدین کبیر الاولیاءؒ کا آستانہ نہ چھوڑا، ان کے اس استقلال سے مسلمانوں کے اکھڑے ہوئے قدم دوبارہ جم گئے اور ان کی دینداری اور حسن اخلاق سے وہ شرنار تھی جو مسلمانوں کے خون کے پیاسے تھے ان کے عقیدت مند بن گئے اور آج پانی پت میں جو مسلمان نظر آتے ہیں، وہ سب ان کے استقلال اور قوت ایمانی کا نتیجہ ہے، اﷲ تعالیٰ اس مرد مجاہد کے مراتب بلند فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی،جنوری ۱۹۶۹ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...