Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ہمایوں کبیر

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ہمایوں کبیر
ARI Id

1676046599977_54338108

Access

Open/Free Access

Pages

291

ہمایوں کبیر
افسوس ہے کہ گذشتہ مہینہ ہمایوں کبیر صاحب نے انتقال کیا، وہ اس دور کے لائق ترین مسلمانوں میں تھے اور اپنے ذوق کے اعتبار سے علمی و تعلیمی لائن کے آدمی تھے لیکن انھوں نے سیاست کا پُر خار راستہ اختیار کیا، اس لیے اس میں کامیاب نہ ہوسکے، علمی و تعلیمی لائن میں وہ زیادہ مفید کام انجام دے سکتے تھے، ان میں بعض خامیوں کے باوجود اسلامی حمیت پوری طرح موجود تھی جس کا اظہار ان کی تقریروں میں ہوتا رہتا تھا، وہ مولانا ابوالکلام کے شعبۂ میں رہ چکے تھے، اس لیے دارالمصنفین سے بھی واقف اور اس کے بڑے قدردان تھے، چنانچہ انھوں نے مولانا کے بعد بھی دارالمصنفین کے کاموں میں بڑی مدد پہنچائی، اب جو اور جیسا مسلمان بھی اٹھتا ہے، اس کا بدل نہیں مل سکتا، اس لیے ان کی جگہ بھی خالی رہے گی، اﷲ تعالیٰ ان کی خامیوں اور خطاؤں سے درگذر کرکے ان کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، ستمبر ۱۹۶۹ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...