Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > محمد اجمل خان

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

محمد اجمل خان
ARI Id

1676046599977_54338109

Access

Open/Free Access

Pages

291

محمد اجمل خان
افسوس ہے کہ محمد اجمل خان صاحب ممبر پارلیمنٹ نے طویل علالت کے بعد انتقال کیا، مرحوم پرانے کانگریسی تھے، ان کا وطن الہ آباد تھا، انہوں نے پنڈت جواہر لال کے ساتھ قید و بند کی مصیبتیں جھیلی تھیں، آزادی کے بعد عرصہ تک مولانا ابوالکلام کے سکریٹری رہے، اس زمانہ میں کئی مرتبہ ان سے ملاقات کا اتفاق ہوا، سیاسی ذوق کے ساتھ صاحبِ علم و قلم بھی تھے، عربی سے پوری طرح واقف تھے، ان کا خاص موضوع کلام مجید کی نزولی ترتیب تھا، اسی نقطۂ نظر سے انہوں نے سیرت قرآنی کے نام سے آنحضرتﷺ کی ایک سیرت لکھی تھی، ادب و انشاء کا بڑا ستھرا ذوق رکھتے تھے، غبار خاطر پر انہوں نے جو مقدمہ لکھا ہے وہ مولانا ابوالکلام کے رنگ میں اتنا ڈوبا ہوا ہے کہ یہ امتیاز کرنا مشکل ہے کہ ان کے قلم کا ہے یا خود مولانا ابوالکلام کے قلم کا، وہ اپنے بعض خیالات میں منفرد تھے، لیکن اسلامی حمیت ان میں پوری طرح موجود تھی، بلکہ حالات نے ان کو اور بڑھا دیا تھا، اﷲ تعالیٰ ان کی لغزشوں سے درگذر اور ان کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، نومبر ۱۹۶۹ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...