Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مفتی محمد قائم فرنگی محلی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مفتی محمد قائم فرنگی محلی
ARI Id

1676046599977_54338110

Access

Open/Free Access

Pages

292

مفتی محمد قائم فرنگی محلی
افسوس ہے کہ گذشتہ مہینہ مفتی محمد قائم صاحب فرنگی محلی نے انتقال فرمایا، مرحوم درس و تدریس اور فقہ و فتاویٰ میں خانوادہ فرنگی محل کی آخری یادگار تھے، ایک مدت تک مدرسہ حنفیہ جو نپور کے صدر مدرس رہے، مگر ادھر عرصہ سے کبرسنی کے باعث خانہ نشین ہوگئے تھے، چند برسوں سے بالکل معذور ہوگئے تھے، مگر اس حالت میں بھی افتا کا کام جاری تھا، اور مولانا محمد رضا فرنگی محلی ان کی نگرانی میں اس کو انجام دیتے تھے، فقہ کے علاوہ حدیث و رجال پر بھی ان کی وسیع نظر تھی، جس پر ان کی تصنیف معیار الحدیث شاہد ہے، اخلاق و وضعداری میں پرانے بزرگوں کا نمونہ تھے، ان کی وفات سے فرنگی محل کی علم وفضل کی آخری یادگار مٹ گئی۔ والبقاء ﷲ وحدہ۔ اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، جنوری ۱۹۷۰ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...