Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سید محسن الحکیم

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سید محسن الحکیم
ARI Id

1676046599977_54338113

Access

Open/Free Access

Pages

296

سید محسن الحکیم
یہ سطریں زیر تحریر تھیں کہ عراق کے مجتہد اعظم آقائے سید محسن الحکیم کی وفات کی خبر ملی، وہ شیعوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا اور اعلم کے منصب جلیل پر فائز تھے، مذہبی امور میں ان کا فیصلہ حرف آخر کا حکم رکھتا تھا، جس کے سامنے پوری شیعی دنیا سرتسلیم خم کرتی تھی، علمی حیثیت سے وہ دنیائے اسلام کے نامور علماء میں تھے اور سنیوں میں بھی عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے، انھوں نے اپنے فرقہ کی بڑی مفید علمی و دینی خدمات انجام دی ہیں، اسی کے ساتھ وہ اتحاد اسلامی کے بھی قائل تھے اور شیعہ سنی اختلاف کو ناپسند کرتے تھے، اﷲ تعالیٰ ان کو اپنی رحمت و مغفرت سے سرفراز فرمائے۔
سنیوں کے یہاں اس قسم کا کوئی منصب نہیں ہے، جس کو پوری سنی دنیا ماننے پر مجبور ہو، اس کانتیجہ یہ ہے کہ ان میں ہر شخص مجتہد ہے اور جن کو نہ صرف دینی علوم سے کوئی واقفیت نہیں بلکہ مذہب سے بھی عملاً کوئی علاقہ نہیں، ان کو بھی اجتہاد کا دعویٰ ہے، چنانچہ آج کل ایسے بہت سے مجتہد اور مفسر قرآن ملیں گے جو عربی کی ابجد سے بھی واقف نہیں، ان کام یہ ہے کہ جو نیا قالب نظر آئے اسلام کو اس میں ڈھالنے کی کوشش کریں، ان کے اجتہاد کے عجیب و غریب نمونے آئے دن نظر آتے رہتے ہیں، اور اس تخریب کا نام انھوں نے اسلامی خدمت رکھا ہے، شیعوں کے نظام میں اگرچہ تنگی ہے، لیکن مذہبی ضبط و نظام کے نقطۂ نظر سے بہت مفید ہے۔ (شاہ معین الدین ندوی، جون ۱۹۷۰ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...