Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مو لاناعبدالقادر سروری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مو لاناعبدالقادر سروری
ARI Id

1676046599977_54338116

Access

Open/Free Access

Pages

298

پروفیسر عبدالقادر سروری مرحوم
افسوس ہے کہ گذشتہ مہینہ پروفیسر عبدالقادر سروری مرحوم صدر شعبۂ اردو کشمیر یونیورسٹی نے دفعتہ انتقال کیا، اس سے پہلے وہ عثمانیہ یونیورسٹی میں تھے، ان کا وطن بھی حیدرآباد تھا، پروفیسرزور مرحوم کے انتقال کے بعد ان کی جگہ کشمیر یونیورسٹی میں آگئے تھے، مرحوم اردو زبان کے بڑے مخلص خدمت گذار تھے، اگرچہ وہ شعبہ اردو کے صدر اور متعدد کتابوں کے مصنف تھے، لیکن ان میں طالب علمانہ شوق اور طلب تھی، انجمن ترقی اردو کے جلسوں میں بارہا ان سے ملاقات ہوئی، بڑے متواضع اور خاکسار تھے، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، اپریل ۱۹۷۱ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...