Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سید اختر علی تلہری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سید اختر علی تلہری
ARI Id

1676046599977_54338118

Access

Open/Free Access

Pages

298

سید اختر علی تلہری
سید اختر علی صاحب فن شاعر اور نکتہ سنج ادیب تھے، اردو اور فارسی زبان و ادب پر استادانہ نظر تھی، عربی اور انگریزی سے بھی واقف تھے، ساری عمر درس و تدریس اور تالیف و تصنیف میں گذری، ان کے تلامذہ کا دائرہ بہت وسیع ہے ان کی تربیت نے بہت سے شاعر و ادیب پیدا کردیے، ان کا کلام اور مضامین رسالوں میں نکلتے رہتے تھے، معارف میں بھی ان کی غزلیں شائع ہوتی تھیں، عرصہ ہوا معارف میں ہندوستان کے عربی شعرا پر ایک مبسوط مضمون شائع ہوا تھا، اتفاق سے اس میں کسی شیعہ شاعر کا ذکر نہ تھا، تلہری صاحب نے مجھ کو شکایت کا خط لکھا میں نے جواب دیا کہ اس میں میرا قصور نہیں ہے مضمون جس شکل میں آیا تھا میں نے شائع کردیا، اگر آپ شیعہ شعرا پر لکھ بھیجیں تو اس کو بھی شائع کردیا جائے گا، چنانچہ یہ مضمون انھوں نے لکھ کر بھیجا اور وہ شائع ہوا، مضامین کے علاوہ مستقل علمی و ادبی تصانیف بھی ان کی یاد گار ہیں، آج کل شاعروں اور ادیبوں کی کمی نہیں، ان کی تعداد روز افزوں ہے اس سے نظم و نثر دونوں کا دامن بہت وسیع ہوگیا ہے لیکن فنی مہارت اور علمی و ادبی بصیرت مفقود ہوتی جاتی ہے۔ تلہری مرحوم کی وفات سے ایک صاحبِ علم و ادب اور صاحبِ فن شاعر اٹھ گیا۔ اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، مئی ۱۹۷۱ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...