Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولاناسید محمد ہاشم ندوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولاناسید محمد ہاشم ندوی
ARI Id

1676046599977_54338121

Access

Open/Free Access

Pages

299

مولانا سید محمد ہاشم ندوی
ہمارے لیے تیسرا حادثہ مولانا سید محمد ہاشم ندوی کی وفات کا ہے، وہ ندوہ کے لائق فرزند تھے، جس سال راقم ندوہ میں داخل ہوا ہے ، اسی سال وہ فارغ ہوئے تھے اور حضرت سید صاحب کی سفارش سے اسی زمانہ میں دائرۃ المعارف حیدرآباد میں ملازم ہوگئے تھے، جس سے ریٹائر ہونے تک وابستہ رہے، وہ اس کے اہم رکن تھے، بہت سے کتابیں ان کے اہتمام میں شائع ہوئیں، بعض کی انہوں نے تصحیح بھی کی اور بعض پر مقدمے لکھے، انہوں نے ایک مفید علمی خدمت یہ انجام دی کہ دنیا کے مختلف کتب خانوں میں عربی کی جو اہم اور نادر و نایاب کتابیں ہیں ان کی فن وار فہرست ’’تذکرۃ النوادر‘‘ کے نام سے مرتب کی جو دائرۃ المعارف سے شائع ہوگئی ہے، ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد حیدرآباد ہی میں متوطن ہوگئے تھے، ان کی صحت عرصہ سے خراب تھی، گذشتہ مہینہ حیدرآباد کے ایک خط سے معلوم ہوا کہ ان کا انتقال ہوگیا، ستر سے کچھ اوپر عمر رہی ہوگی۔ اﷲ تعالیٰ اس خادم علم کی اپنی رحمت و مغفرت سے سرفراز فرمائے۔
(شاہ معین الدین ندوی، جولائی ۱۹۷۱ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...