Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > تسکینؔ قریشی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

تسکینؔ قریشی
ARI Id

1676046599977_54338123

Access

Open/Free Access

Pages

299

تسکینؔ قریشی
تسکین قریشی غزل گو شعراء میں نہایت ممتاز اور تغزل میں جگر کے صحیح جانشین تھے، وہ ملازم پیشہ تھے، اس لیے پیشہ ور شعراء کی کمزوریوں سے ان کا دامن پاک تھا، اور اپنی اخلاقی بلندی کے اعتبار سے شعراء کی آبرو تھے، طبعاً خاموش، عزلت پسند اور شہرت طلبی سے دور تھے، مشاعروں میں بھی بہت کم شریک ہوتے تھے، اور اخبارات و رسالوں میں بھی اپنا کلام اشاعت کے لیے کم بھیجتے تھے، اس لیے ایک عرصے تک ان کو وہ شہرت حاصل نہ ہوسکی جس کے وہ مستحق تھے، لیکن آخر میں ان کے کلام کی نکہت صاحب ذوق طبقہ میں پوری طرح پھیل گئی تھی، راقم کو ان کے کلام کا اندازہ ان کے دوسرے مجموعۂ کلام ’’گلگونہ‘‘ کی اشاعت کے بعد ہوا، ان کی شاعری خیالات کی لطافت و پاکیزگی اور زبان کی نفاست و سلاست کا نمونہ ہے، نعتیں بھی بڑی پرکیف کہتے تھے، ان سے ملاقات کی نوبت کبھی نہیں آئی، مگر کبھی کبھی وہ اپنا کلام معارف میں اشاعت کے لیے بھیجتے تھے، اس سلسلہ میں ان سے خط و کتابت رہتی تھی، اور ان سے ایسے تعلقات ہوگئے تھے کہ انہوں نے اپنے آخری مجموعۂ کلام سرمایہ تسکین کا مقدمہ راقم سے باصرار لکھوایا، وہ راسخ العقیدہ اور پابند مذہب مرد مومن تھے، ان کی موت سے ایک نامور اور شائستہ غزل گو شاعر اٹھ گیا، اﷲ تعالیٰ اس صاحبِ دل شاعر کی مغفرت فرمائے۔
(شاہ معین الدین ندوی،اگست ۱۹۷۱ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...