Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سید اسد اﷲ کاظمی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سید اسد اﷲ کاظمی
ARI Id

1676046599977_54338126

Access

Open/Free Access

Pages

315

سید اسد اﷲ صاحب کاظمی
افسوس ہے کہ مشہور ماہر تعلیم سید اسد اﷲ صاحب کاظمی نے کراچی میں انتقال کیا وہ مسلم یونیورسٹی کے نامور فرزند تھے حصول تعلیم کے بعد کچھ دنوں یونیورسٹی ہی میں انگریزی کے استاد رہے، پھر صوبہ متحدہ کے محکمہ تعلیمات سے وابستہ ہوگئے، اور ڈپٹی ڈائرکٹر کے عہدہ تک پہنچے، اسی زمانہ میں ریاست کشمیر کے ڈائرکٹر تعلیمات ہوگئے ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد یونیسکو کی طرف سے کئی سال تک حکومت بغداد کے مشیر تعلیم رہے اس طرح ان کی پوری عمر تعلیمی تجربات میں گذری مسلمانوں میں وہ ماہر تعلیم مانے جاتے تھے، ان کو مسلمانوں کے تعلیمی مسائل سے بڑی دلچسپی تھی، اور اُن کی تعلیمی تنظیموں کو اپنے تجربات اور مفید مشوروں سے فائدہ پہنچاتے تھے، علمی و ادب کا بلند اور (ستھرا مذاق رکھتے تھے) مذہبی مطالعہ بھی وسیع تھا، راسخ العقیدہ پابند مذہب مسلمان تھے، کلام مجید کے مطالعہ کا خاص ذوق تھا، بغداد کے قیام کے زمانہ میں کچھ عربی بھی سیکھ لی تھی۔ اﷲ تعالیٰ نے اُن کو دین و دنیا دونوں سے نوازا تھا، عالم آخرت کی نعمتوں سے بھی سرفراز فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، نومبر ۱۹۷۱ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...