Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > افقرؔ موہانی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

افقرؔ موہانی
ARI Id

1676046599977_54338127

Access

Open/Free Access

Pages

315

افقرؔ موہانی
دوسرا حادثہ اُردو کے بزرگ شاعر افقر موہانی کی وفات کا ہے، اپنے معاصرین میں وہ تنہا رہ گئے تھے، ان کی عمر کا اب کوئی شاعر زندہ نہیں ہے، وفات کے وقت ۸۸ سال کی عمر تھی، وہ استاد فن تھے بڑے اساتذہ کی طرح زبان کی باریکیوں پر اُن کی نظر بڑی گہری تھی، اور شاعری میں اس کا بڑا اہتمام رکھتے تھے، ان کے دامن تربیت میں بہت سے شعرا پلے، ان کے تلاندہ کا دائرہ وسیع تھا، صاحب قلم بھی تھے اسی زمانہ میں ایک رسالہ جام جہاں نما کے نام سے نکالتے تھے مگر عرصہ سے لکھنا چھوٹ گیا تھا، مگر مشق سخن برابر جاری تھی کبھی کبھی معارف میں بھی اپنا کلام بھیجتے تھے، حاجی وارث علی رحمۃ اﷲ علیہ کے مرید تھے ان کی یادگار میں ہر سال بڑے اہتمام سے مشاعرہ کرتے تھے، ان کی موت سے ایک استاد فن شاعر اٹھ گیا، رمضان المبارک میں موت یوں بھی ذریعہ مغفرت ہے، اﷲ تعالیٰ اپنی مزید رحمتوں سے نوازے۔ (شاہ معین الدین ندوی، نومبر ۱۹۷۱ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...