Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > عارف عباسی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

عارف عباسی
ARI Id

1676046599977_54338128

Access

Open/Free Access

Pages

315

عارفؔ عباسی
عارف عباسی بھی اﷲ کو پیارے ہوگئے، وہ اس دور کے ممتاز غزل گو اور جگر کے طرز کے کامیاب مقلد تھے، انہوں نے اپنی ظاہری وضع و قطع بھی انہی کی جیسی بنالی تھی، ان کا مکان اعظم گڑھ سے متصل ضلع ملبا میں تھا اس لئے اعظم گڑھ میں اُن کے پرانے تعلقات تھے اور یہاں برابر اُن کی آمدورفت رہتی تھی پہلے جب اعظم گڑھ آنا ہوتا تھا تو دارالمصنفین ضرور آتے تھے، اور اپنے تازہ کلام سے محظوظ کرتے تھے، مگر ادھر کچھ دنوں سے اس وضعداری میں فرق آگیا تھا، عرصہ تک اُن کی غزلیں معارف میں چھپتی رہیں، اُن کے تعزل میں بڑی لطافت و پاکیزگی تھی ابتدا میں راجہ صاحب نانپارہ کے لڑکوں کے اتالیق رہے تھے، اس لئے درباری آداب اور علم مجلس کے بڑے ماہر تھے، اُن کی عمر ساٹھ باسٹھ سال کی رہی ہوگی، ادھر کچھ دنوں سے کچھ قلبی شکایت ہوگئی تھی، اسی نے مرض الموت کی شکل اختیار کرلی، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی،نومبر ۱۹۷۱ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...