Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا احتشام الحسن کاندھلوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا احتشام الحسن کاندھلوی
ARI Id

1676046599977_54338132

Access

Open/Free Access

Pages

316

مولانا احتشام الحسن کاندھلوی
مذہبی حلقہ کے لیے مولانا احتشام الحسن کاندھلوی کی وفات بھی بڑا حادثہ ہے، وہ اس دور کے صاحب تدین و تقویٰ عالم تھے، شیخ التبلیغ مولانا محمد الیاس رحمۃ اﷲ علیہ کے مجاز اور تبلیغی کاموں میں ان کے دست راست تھے، انھوں نے تبلیغ کو زندگی کا مقصد بنالیا تھا، ہر وقت اسی کی دھن رہتی تھی۔ انھوں نے بہت سے تبلیغی رسائل بھی لکھے، ان کی صحت عرصہ سے خراب تھی، اس کے علاوہ مختلف قسم کی مشکلات میں مبتلا رہے، لیکن کوئی معذوری تبلیغی کام میں حائل نہ ہوسکی اور مرض الموت تک اس کام کو انجام دیتے رہے، اﷲ تعالیٰ ان کے مدارج بلند فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، جنوری ۱۹۷۲ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...