Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > شیخ ظہور الحسن

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

شیخ ظہور الحسن
ARI Id

1676046599977_54338133

Access

Open/Free Access

Pages

317

شیخ ظہور الحسن
افسوس ہے کہ شیخ ظہورالحسن صاحب سابق ریوینیو سکریٹری حکومت اتر پردیش نے کراچی میں انتقال کیا، وہ اپنے محکمہ کے ماہر اور اس صوبے کے لائق ترین عہدہ داروں میں تھے، حکومت میں ان کا بڑا وقار تھا، عملاً بڑے مذہبی اور دیندار تھے، مذہبی مطالعہ وسیع تھا، دینی کاموں سے بڑی دلچسپی تھی، ترک وطن سے پہلے دارالمصنفین کی مجلس انتظامیہ کے رکن تھے، کئی سال ہوئے ریٹائرڈ ہوچکے تھے، ان کے لڑکے پاکستان میں بڑے عہدوں پر تھے، لیکن وہ خود ہندوستان ہی میں مقیم رہے، ۱۹۶۵؁ء کی جنگ سے کچھ پہلے لڑکوں سے ملنے کراچی گئے تھے، اسی دوران میں جنگ چھڑگئی، اس لیے لڑکوں کے اصرار سے وہاں مستقل قیام اختیار کرلیا، اور وہیں قلبی دورے میں وفات پائی، مسلمان عہدہ داروں میں ایسے لائق اور دیندار کم ہوتے ہیں، اﷲ تعالیٰ اس مرد مومن کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، جنوری ۱۹۷۲ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...