Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > یحییٰ اعظمی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

یحییٰ اعظمی
ARI Id

1676046599977_54338135

Access

Open/Free Access

Pages

317

یحییٰ اعظمی
ناظرین کو یہ معلوم کر کے افسوس ہوگا کہ دفتر دارالمصنفین کے منصرم یحییٰ صاحب اعظمی نے چند دنوں کی علالت کے بعد ۲۲؍ فروری کو انتقال کیا، وہ عمر بھر دارالمصنفین سے وابستہ رہے اور مرکر اس سے جدا ہوئے، مرحوم بڑے متدین اور دفتری کاموں میں تجربہ کار تھے، ہزاروں روپیے کا کاروبار ان کے ہاتھ میں تھا اور کبھی ایک حبہ کا فرق نہیں نکلتا تھا، ایسے قابل اعتماد آدمی مشکل سے ملیں گے، طبیعت میں حد سے زیادہ نظافت و نفاست تھی، بڑی صاف ستھری زندگی بسر کرتے تھے، ان کا دفتری کام بھی بڑا صاف ستھرا تھا، خشک دفتری کاموں کے ساتھ خوشگو شاعر بھی تھے، ان کے کلام کے دو مجموعے ’’نوائے حیات‘‘ اور ’’نوائے عصر‘‘ شائع ہوچکے ہیں، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔
(شاہ معین الدین ندوی، مارچ ۱۹۷۲ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...