Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا سید فخر الدین احمد

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا سید فخر الدین احمد
ARI Id

1676046599977_54338136

Access

Open/Free Access

Pages

317

مولانا سید فخرالدین احمد
شیخ الحدیث مولانا سید فخرالدین احمد صاحب کی وفات دینی و علمی دنیا کا بڑا حادثہ ہے، مرحوم ہندوستان کے نامور عالم دین دارلعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث اور جمعیۃ علماء ہند کے صدر تھے، ان کی پوری زندگی دینی علوم کی خدمت میں گذری، تقریباً نصف صدی تک مدرسہ مسجد شاہی مراد آباد اور دارالعلوم دیوبند میں ان کا فیض جاری رہا، جس سے سیکڑوں تشنگان علم سیراب ہوئے، مولانا سید حسین احمد صاحب مدنی ؒ کے بعد دارالعلوم کے شیخ الحدیث کے منصب پر فائز ہوئے، درس و تدریس کے ساتھ ملک و ملت کے بھی مجاہد بھی تھے، خلافت اور ہندوستان کی آزادی کے تحریکوں میں نمایاں حصہ لیا اور قید و بند کی مصیبتیں جھیلیں، تدین و تقویٰ میں سلف صالحین کا نمونہ تھے، اﷲ تعالیٰ ان کے مدارج بلند فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، اپریل ۱۹۷۲ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...