Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > شیخ محمد اسما عیل

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

شیخ محمد اسما عیل
ARI Id

1676046599977_54338137

Access

Open/Free Access

Pages

317

شیخ محمد اسماعیل
دوسرا حادثہ شیخ محمد اسماعیل صاحب صدر مسلم لیگ کی وفات کا ہے، وہ ملک و ملت کے پرانے خدمت گزار تھے، ایک زمانہ میں کانگریسی تھے، پھر مسلم لیگ میں شامل ہوگئے تھے، جنوبی ہند کی سیاست میں ان کو نمایاں مقام حاصل تھا، یہ انہی کی شخصیت تھی کہ ملک کی تقسیم کے بعد جب ہندوستان میں لیگ کی کوئی گنجائش نہیں رہ گئی تھی جنوبی ہند میں اس کو دوبارہ زندہ کیا، پھر ملک کے مختلف حصوں میں اسکو پھیلا دیا، مگر اسکو فرقہ پروری سے اتنا دور رکھا اور ملکی حالات سے اتنا ہم آہنگ کردیا کہ اسکے مخالفین کو بھی گرفت کا موقع نہ مل سکا اور کانگریسی حکومتوں تک کو اس سے معاملت کرنا پڑی، اب ملت کے ایسے بڑی غم گسار مشکل سے پیدا ہوں گے، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔
(شاہ معین الدین ندوی، اپریل ۱۹۷۲ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...