Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سید عبدالرحمن بافقیہ تھنگل

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سید عبدالرحمن بافقیہ تھنگل
ARI Id

1676046599977_54338142

Access

Open/Free Access

Pages

319

سید عبد الرحمن با فقیہ تھنگل
آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر سید عبدالرحمن با فقیہ تھنگل مرحوم کی وفات قومی و ملی حادثہ ہے، اور ان کی موت اس لحاظ سے ہر مسلمان کے لیے قابل رشک ہے کہ حج سے فراغت کے بعد وہ سعودی عربیہ کے دارالحکومت ریاض گئے تھے، وہیں ایک مختصر علالت کے بعد انتقال کیا، حرم محترم میں نماز جنازہ پڑھی گئی اور مکہ معظمہ کی سرزمین میں سپرد خاک کیے گئے، اس طرح گناہوں سے پاک و صاف ہوکر لبیک کہتے ہوئے اپنے رب کے حضور میں حاضر ہوگئے۔
خوش حال آنکہ دید ترا و سپرد جان
آگہ نشد کہ ہجر کدام و وصال چیست
تھنگل مرحوم اگر چہ مسلم لیگ کے صدر تھے لیکن ملکی قومی خدمات میں بھی ان کا قدم پیچھے نہ تھا، اس لیے بلا تفریق مذہب و ملت سب ان کو مانتے تھے، اور ان کی موت پر جنوبی ہند کے ہندو مسلمان دونوں نے یکساں ماتم اور ان کی موت کو قومی نقصان تصور کیا، ارض مقدس میں ان کی موت خود مغفرت کا ذریعہ ہے ،اﷲ تعالیٰ ان کے مدارج بلند فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، فروری ۱۹۷۳ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...