Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مو لانا ضیاء الدین احمد بدایونی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مو لانا ضیاء الدین احمد بدایونی
ARI Id

1676046599977_54338146

Access

Open/Free Access

Pages

320

مولانا ضیاء الدین احمد بدایونی
افسوس ہے کہ گذشتہ جولائی میں ایک ممتاز علمی شخصیت مولانا ضیاء احمد بدایونی سابق صدر شعبہ فارسی مسلم یونیورسٹی نے وفات پائی ، مرحوم فارسی زبان کے فاضل اور مسلم الثبوت استاد تھے، انہوں نے فارسی کی درسیات پرانے طرز پر پڑھی تھیں اور عربی سے بھی واقف تھے، اس لیے فارسی زبان و ادب پر ان کی نظر ماہرانہ تھی، ان کا ذوق بڑا متنوع تھا، مذہبیات اور تاریخ اسلام سے بھی ان کو دلچسپی تھی، اور ان سب پر ان کے مضامین اور تصانیف موجود ہیں، ان میں سب سے اہم دیوان مومن کی شرح اور اس کا فاضلانہ مقدمہ ہے اور یہ کہنا صحیح ہوگا کہ جس طرح سب سے پہلے ڈاکٹر عبدالرحمن بجنوری نے کلامِ غالب کی اہمیت نمایاں کی تھی، اسی طرح مولانا ضیاء احمد نے مومنؔ کے کلام کی اہمیت واضح کی، وہ عملاًنہ صرف دیندار بلکہ خوش عقیدہ مسلمان تھے، جس کا اثر ان کی تمام مذہبی تحریروں میں ہے، اس زمانہ میں جب کہ فارسی کا ذوق گھٹتا جا رہا ہے مرحوم کی جگہ مشکل سے پُر ہوسکے گی، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، ستمبر ۱۹۷۳ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...