Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سلام ؔمچھلی شہری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سلام ؔمچھلی شہری
ARI Id

1676046599977_54338149

Access

Open/Free Access

Pages

321

سلام مچھلی شہری
افسوس ہے کہ سلام مچھلی شہری بھی چل بسے، وہ ممتاز ترقی پسند شاعر تھے، اعظم گڑھ اور دارالمصنفین سے ان کے تعلقات بہت پرانے تھے، جس کا انھوں نے ہمیشہ لحاظ رکھا، کئی مہینے ہوئے خبر ملی تھی کہ انھوں نے شراب سے توبہ کر لی ہے، اس خبر سے قدرۃً خوشی ہوئی، اتفاق سے اسی زمانہ میں انھوں نے جدید طرز میں ایک نعت کہہ کر معارف میں اشاعت کے لیے بھیجی، میں نے ان کو توبہ پر مبارک باد دی اور لکھا کہ نعت کے لیے پرانا طرز ہی مناسب ہے، انھوں نے جواب میں لکھا کہ انھوں نے شراب سے توبہ کرلی ہے اور دعا فرمائیے کہ خدا استقامت عطا فرمائے اور اپنے موروثی مذہبی اثرات کا بھی حوالہ دیا، اور دوسری نعت کہہ کر بھیجنے کا وعدہ کیا، مگر ابھی اس کے ایفا کی نوبت نہ آئی تھی کہ ان کا وقت پورا ہوگیا، شراب نے ہمارے بہت سے ہونہار شعراء کو تباہ کیا ہے، شکر ہے کہ سلام اس سے تائب ہوگئے تھے، جو ان کی عاقبت کے لیے فال نیک ہے، اﷲ تعالیٰ ان کی توبہ قبول اور ان کی مغفرت فرمائے۔
(شاہ معین الدین ندوی، دسمبر ۱۹۷۳ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...