Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا شبلی ندوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا شبلی ندوی
ARI Id

1676046599977_54338150

Access

Open/Free Access

Pages

321

مولانا شبلی ندوی
اسی مہینہ مولانا شبلی ندوی کی وفات تقریباً نوے سال کی عمر میں لکھنؤ میں ہوگئی، وہ اپنی زندگی میں سب سے پرانے ندوی کی حیثیت سے عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، شروع ہی سے بڑے خاکسار متواضع اور ایثار پسند رہے، علامہ شبلی نعمانی کے محبوب اور معتمد شاگردوں میں تھے، ان کو متکلم شبلی کہا کرتے تھے۔ اپنے بستر مرگ پر ان کو نصیحت کی تھی کہ جہاں رہو میری طرز تعلیم کو پھیلاتے رہو، ان ہی کی خواہش سے مدرسۃ الاصلاح سرائے میر میں مدرس ہوئے، اس کی خدمت میں پوری زندگی گذار دی، وہاں کے اختلافات کی وجہ سے کچھ دنوں اس سے علیحدہ رہے، لیکن پھر وہاں آگئے تھے، ان کی تمنا تھی کہ اس احاطہ میں دم توڑ دیں، لیکن آخری زندگی میں بعض اسباب سے ان کو پھر سے الگ ہونا پڑا، ان کی مٹی ان کو لکھنؤ لے گئی، کلام و معقولات کے بڑے لائق و فاضل مدرسہ تھے، دارالمصنفین سے بھی ان کو بڑی محبت رہی، بڑے خوش نصیب باپ تھے، ان کی اولاد ہندوبیرون ہند میں اچھے اچھے عہدوں پر مامور رہی مگر وہ اپنی اصلی اولاد مدرسۃ الاصلاح ہی کو سمجھتے رہے، اپنے لڑکوں کے گھروں کی راحت و آسائش کو یہاں کی قانع اور سادہ زندگی پر قربان کرتے رہے، اﷲ تعالیٰ ان کو کروٹ کروٹ جنت نعیم عطا کریں، آمین۔ (’’ص ، ع‘‘، جنوری ۱۹۷۴ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...