Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مفتی امین الحسینی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مفتی امین الحسینی
ARI Id

1676046599977_54338152

Access

Open/Free Access

Pages

322

مفتی امین الحسینی
افسوس ہے کہ گزشتہ مئی میں مجاہد جلیل مفتی امین الحسینی نے انتقال کیا، ان کی پوری زندگی جہاد مسلسل کی ایک داستان ہے، اسرائیل کے قیام کے بعد سے برابر اس کے خلاف جدوجہد میں لگے رہے، فلسطین کا مسئلہ اگرچہ ابتداء سے مسلمانوں کا مذہبی مسئلہ تھا اور انھوں نے اسی وقت سے اس کے خلاف احتجاج شروع کردیا تھا، لیکن جب تک اسرائیل نے پروبال نہ نکالے تھے اس کے عواقب و نتائج پر ان کی پوری نظر نہ تھی، مفتی صاحب کی دوربین نگاہ نے اس کو محسوس کرلیا تھا اور انھوں نے پوری دنیائے اسلام کا سفر کرکے مسلمانوں کو اس کے خطرات سے آگاہ اور اس کے مقابلے پر آمادہ کیا، اس سلسلہ میں وہ ہندوستان بھی آئے تھے، اس لئے اس مسئلہ میں جان ان ہی نے ڈالی تھی اور اس راہ میں قید و بند جلاوطنی ہر قسم کی مصیبتیں جھیلیں اور اسی جہاد پر ان کا خاتمہ ہوا۔ ایسی عظیم شخصیتیں مدتوں میں پیدا ہوتی ہیں اس لئے ان کی موت تنہا عربوں کا نہیں بلکہ پوری دنیائے اسلام کا حادثہ ہے، اﷲ تعالیٰ اس مجاہد جلیل کے مدارج بلند فرمائے۔
(شاہ معین الدین ندوی، اگست ۱۹۷۴ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...