Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > شیخ انس یاسین

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

شیخ انس یاسین
ARI Id

1676046599977_54338153

Access

Open/Free Access

Pages

322

شیخ انس یٰسین
دوسرا حادثہ سعودی عرب کے سابق ہندوستانی سفیر شیخ انس یٰسین کی وفات کا ہے، ابھی وہ جوان تھے، لیکن تدبر و معاملہ فہمی میں تجربہ کار بوڑھوں سے کم نہ تھے، وہ مختلف اوقات میں مختلف ملکوں کی سفارت پر رہے، آج کل ٹرکی میں سفیر تھے، وہیں کار کے حادثہ میں وفات پائی، ان میں اپنے مذہب و ملت کا بڑا درد تھا، ہندوستان کے اسلامی اداروں سے ان کو خاص دلچسپی تھی، اپنی سفارت کے زمانہ میں متعدد اداروں کو دیکھا اور ان کی مدد بھی کی، دارالمصنفین کے بھی محسن تھے، یہاں آنے کا وعدہ بھی کیا تھا، مگر ایسے موقع پیش آتے رہے کہ آنا نہ ہوسکا، دو سال ہوئے دارالعلوم ندوۃ العلماء کے مدرسہ ثانویہ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے لکھنو آئے تھے تو ان سے ملاقات ہوئی تھی، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی،اگست ۱۹۷۴ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...