Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولاناظفر احمد عثمانی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولاناظفر احمد عثمانی
ARI Id

1676046599977_54338158

Access

Open/Free Access

Pages

326

ڈاکٹر اعجاز حسین ؍ ڈاکٹر مسیح الزماں
گزشتہ مہینہ میں ڈاکٹر اعجاز حسین سابق صدر شعبہ اردو الہ آباد یونیورسٹی کا انتقال حرکت قلب بند ہوجانے سے مظفرپور میں ہوگیا، جہاں وہ ممتحن بن کر گئے ہوئے تھے، ان کی میت الہ آباد لائی گئی، اپنی ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی لکھنے پڑھنے کا شغل جاری رکھا تھا، اہم اور مفید کتابوں کے مصنف تھے، جن میں مختصر تاریخ ادب اردو اور نئے ادبی رجحانات وغیرہ زیادہ مقبول ہوئیں، اپنے شاگردوں میں بہت مقبول رہے، ان کی وفات سے اردو ادب ایک بہت ہی لائق مصنف اور خدمت گزار سے محروم ہوگیا، ان سے کچھ ہی روز پہلے ڈاکٹر مسیح الزماں ریڈیو شعبہ اردو الہ آباد یونیورسٹی کی بھی وفات اچانک ہوگئی، اردو کی مرثیہ نگاری ان کا خاص موضوع تھا، ان کی عمر وفا کرتی تو اس صنف میں ان کا ادبی کارنامہ بڑا قابل قدر ہوتا، وہ پروفیسر مسعود حسن رضوی سابق صدر شعبہ اردو لکھنؤ یونیورسٹی کے داماد تھے، جن کے لئے اس کبرسنی میں یہ سانحہ بڑا ہی جانکاہ ہوگا۔
دعا ہے کہ خدا اردو ادب کے ان دونوں خدمت گزاروں کو غریق رحمت کرے، آمین ثم آمین۔ (صباح الدین عبدالرحمن، مارچ ۱۹۷۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...