Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

شاہ فیصل
ARI Id

1676046599977_54338160

Access

Open/Free Access

Pages

327

شاہ فیصل
۲۴؍ مارچ ۱۹۷۵؁ء کو سعودی عرب کے شاہ فیصل شہید کردیئے گئے، اس حادثہ جانکاہ سے اسلامی ممالک میں اندوہ و غم کا ایک بادل امنڈ پڑا کہ آہ! اسلام کا پاسبان، اسلامی حمیت و غیرت کا نگہبان، اسلامی موانست و یگانگت کا حدی خوان نہیں رہا، اسلامی زندگی کی قوت پنہاں کو آشکار، مسلمانوں کے سینوں میں عزائم کو بیدار اور ان کی نگاہوں کو تلوار کرنے والا جاتا رہا۔
مدتوں کے بعد بڑی مشکل سے اسلامی دنیا میں ایک دیدہ ور پیدا ہوا، جس کے مقاصد جلیل تھے، جس کی ادائیں دلفریب اور نگاہیں دلنواز تھیں، اسلام کے اس بطل حریت نے صرف گیارہ سال حکومت کی، مگر اس کے سارے کارنامے اسلامی تاریخ کے زریں باب بن کر رہیں گے، سعودی عرب کو دنیا کے متمول ترین ملکوں کی صف میں لاکھڑا کیا، مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کو سج دھج کر فردوس نگاہ بنادیا، پٹرول کو جنگی اسلحہ سے زیادہ مہلک تسلیم کراکے دنیا کی اہم طاقتوں کو بھی اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کیا، حاتم طائی کی افسانوی سخاوت کی شہرت کو بلند کرکے عربوں کو اپنے مالی امداد سے سربلند اور سرخرو کیا، بچھڑے ہوئے مسلمان ملکوں کی دست گیری کرکے ان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دلایا، اسلامی بینک، اسلامی سکریٹریٹ، اسلامی خبر ایجنسی اور اسلامی سربراہ کانفرنس کی روح رواں بن کر یہ خاموش پیام دیا کہ توحید کی امانت سینے میں رکھنے والے اخوت کا بیان اور محبت کی زبان بن کردہر کو اسم محمد سے اجالا کردیں، اور جب کتاب ملت بیضا کی شیرازہ بندی سے پھر سے ہورہی تھی تو آیات الٰہی کے اس نگہبان کو اﷲ تبارک و تعالیٰ نے اپنی مصلحت سے اپنے پاس بلالیا، جہاں رخ در رخ محمدی سے کہہ رہا ہوگا:
؂ اب تو ہی بتا تیرا مسلمان کدھر جائے (صباح الدین عبدالرحمن، اپریل ۱۹۷۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...