Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولاناابوالوفاء افغانی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولاناابوالوفاء افغانی
ARI Id

1676046599977_54338162

Access

Open/Free Access

Pages

329

مولانا ابو الوفاء افغانی
معارف کے قارئین مولانا ابوالوفاء افغانی کے نام سے اور کام سے بخوبی واقف ہیں ان کی پیدائش افغانستان میں ہوئی، لیکن تعلیمی مراحل ہندوستان میں طے ہوئے اور یہاں کے باکمال اساتذہ سے استفادہ کیا، زندگی کا بڑا حصہ حیدرآباد میں گزرا، عرصہ تک مدرسہ نظامیہ میں مدرس رہے، فقہ حنفی سے خاص مناسبت تھی اور امام ابوحنیفہ ان کے تلامذہ اور ائمہ احناف سے بے حد عقیدت تھی، لجنۃ احیاء المعارف العثمانیہ ان کی اس عقیدت کی گواہ ہے، انھوں نے قاضی ابو یوسف امام محمد اور شمس لائمہ سرخسی کی کتابیں ڈھونڈ کر جمع کیں، بڑی دیدہ ریزی کے ساتھ مختلف نسخوں کا مقابلہ کیا، جان کا ہی کے ساتھ ان کی تصحیح کی، حواشی لکھے، انڈکس بنائے اور حسن و خوبی کے ساتھ طباعت کا انتظام کیا، وہ پرانے مدرسوں کے پڑھے ہوئے تھے، لیکن نئے محققین بھی ان کا لوہا مانتے تھے، افسوس ہے کہ گزشتہ ماہ علم و تحقیق کی یہ شمع خاموش ہوگئی، اﷲ تعالیٰ ان کو اپنی رحمتوں سے سرفراز فرمائے اور ان کے بیش بہاکاموں کے جاری رکھنے کا انتظام فرمائے۔
(عبد السلام قدوائی ندوی، ستمبر ۱۹۷۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...