Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا محمد میاں

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا محمد میاں
ARI Id

1676046599977_54338164

Access

Open/Free Access

Pages

329

مولانا محمد میاں
مولانا محمد میاں سے قارئین معارف بخوبی واقف ہیں، ان کی علمی و عملی خدمات محتاج تعارف نہیں، وہ درکفے جام شریعت درکفے سندان عشق کے قائل تھے، انھوں نے علمی شغف اور قومی خدمت کو اپنی زندگی میں سمو رکھا تھا، مطالعہ و تحقیق اور تصنیف و تالیف کے لئے سکون قلب اور فراغ خاطر ضروری سمجھا جاتا ہے لیکن محمد میاں نے سیاست کے پرشور ہنگاموں اور قیدوبند کی پریشانیوں میں یہ منزل طے کی ہے، انھوں نے نہ کبھی دارورسن کا خوف کیا نہ آبلہ پائی کا گلہ وہ مطالعہ میں مصروف ہوتے یا درس و تدریس میں منہمک یا خاندانی مشاغل میں مشغول، جیسے ہی جنگ آزادی کابگل بجتا میدان میں نکل آتے، اور اس راہ کی ہر پریشانی خندہ پیشانی سے برداشت کرتے، وہ زندگی بھر اس روش پر چلتے رہے، سیاست کے ساتھ تقویٰ پر عمل بہت مشکل ہے، مگر انھوں نے سیاسی زندگی کو پاکیزگی سے کبھی جدا نہیں ہونے دیا، ان کی خدمت بے لوث اور ان کی سیرت بے داغ تھی، جماعتی زندگی میں کشمکش عام ہے، ہر شخص سیادت کا طالب ہوتا ہے لیکن ان کا ذہن اس عیب سے پاک تھا، انھوں نے اپنے مفاد پر جماعت کے مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا اور اس راہ ایثار میں ہر پریشانی کو خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کرتے رہے، افسوس ہے کہ علم و عمل اور ایثار و خدمت کا یہ مجسمہ دنیا سے رخصت ہوگیا، اﷲ تعالیٰ انھیں اپنی رحمت سے سرفراز فرمائے، اور دوسروں کو ان کی پاکیزہ اور پرخلوص زندگی کو نمونہ عمل بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
(عبد السلام قدوائی ندوی، نومبر ۱۹۷۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...