Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > شورشؔ کاشمیری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

شورشؔ کاشمیری
ARI Id

1676046599977_54338165

Access

Open/Free Access

Pages

329

شورش کاشمیری
شورش کاشمیری کی وفات بھی بڑا سانحہ ہے، ان کی نشوونما آزادیٔ ہند کی جدوجہد کے دوران ہوئی، انھوں نے آزادیٔ وطن کے علم برداروں کے ساتھ زندگی کا بڑا حصہ گزارا، مولانا آزاد، عطاء اﷲ شاہ بخاری اور مولانا ظفر علی خان سے انھیں گہرا تعلق تھا، ملک کی تقسیم سے پہلے ان کا قیام لاہور میں تھا، آزادی کے بعد وہ وہیں رہ گئے، لیکن انھیں وہاں کبھی اطمینان نصیب نہیں ہوا، ان کی زندگی کا بڑا حصہ جیلوں میں بسر ہوا، کبھی کبھی دارورسن کا خطرہ بھی ہوا مگر ان کے پائے ثبات کو کبھی لغرش نہیں ہوئی وہ بڑے قادر الکلام شاعر اور پرزور خطیب تھے، ان کا زور بیان اور حسن کلام مولانا ظفر علی خاں کی یاد دلاتا تھا، اعلان حق میں بڑی جری تھے اور اس راہ میں شدائد و مصائب سے کبھی ہراساں نہیں ہوئے، زندگی بھر تکلیفیں برداشت کرتے رہے، مگر کبھی باطل سے سمجھوتہ نہیں کیا، وہ دارالمصنفین کے بڑے ہمدرد اور بہی خواہ تھے اور اس کی خدمت و اعانت کے لئے ہمیشہ تیار رہتے تھے، اﷲ تعالیٰ ان کو اپنے سایۂ رحمت میں جگہ دے اور ان کی حق گوئی کا پورا صلہ عطا فرمائے۔ (عبد السلام قدوائی ندوی، نومبر ۱۹۷۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...