Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈاکٹر عبدالعلیم

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈاکٹر عبدالعلیم
ARI Id

1676046599977_54338170

Access

Open/Free Access

Pages

332

ڈاکٹر عبدالعلیم
ڈاکٹر عبدالعلیم سابق وائس چانسلر مسلم یونیورسٹی علی گڑھ اور صدر اردو بورڈ دہلی کی اچانک وفات سے پورے علمی حلقہ کو دکھ ہے، ان کے خیالات کچھ بھی رہے ہوں، لیکن وہ اپنی شرافت طبع اور مرنجان مرنج رویے کی وجہ سے ہر حلقہ میں پسند کئے جاتے تھے، جہاں رہے ان کا وزن اور وقار رہا، دارالمصنفین سے ان کے تعلقات برابر خوشگوار رہے، مسلم یونیورسٹی کے عربی اور اسلامیات کے شعبوں کو ترقی دینے میں بھی ان کی خدمات برابر یاد کی جائیں گی، وہ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر بہت ہی نازک دور میں بنائے گئے، ان پر نظر انتخاب ڈاکٹر ذاکر حسین خاں مرحوم کی پڑی تھی، جو ان کو بہت محبوب رکھتے تھے، انھوں نے جامعہ ملیہ میں تعلیم پائی، ان کی وفات سے جامعہ ایک لائق فرزند علمی حلقہ ایک شریف اہل علم اور ملک ایک بہت ہی باوقار محب وطن سے محروم ہوگیا، اﷲ تبارک و تعالیٰ ان کو غریق رحمت کرے، آمین۔ (صباح الدین عبدالرحمن، مارچ ۱۹۷۶ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...