Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > شاہ فخر عالم بھاگلپوری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

شاہ فخر عالم بھاگلپوری
ARI Id

1676046599977_54338173

Access

Open/Free Access

Pages

338

شاہ فخر عالم بھاگلپوری
دینی اور علمی حلقوں میں شاہ فخر عالم بھاگلپوری کی وفات کی خبر بڑے رنج و افسوس کے ساتھ سنی جائے گی، ان کے نامور بزرگ سید ظہیرالدین ۱۲۷۹؁ء میں دہلی آئے اور حضرت نظام الدین اولیاء کے حلقۂ ادارت میں داخل ہوئے، انھوں نے حضرت بہاء الدین زکریا ملتانیؒ کے پوتے مخدوم رکن الدین رکن عالمؒ سے بھی اکتساب فیض کیا، اس طرح اس خاندان میں چشتی اور سہروردی دونوں نسبتیں جمع ہوگئیں، بعد کو یہ خاندان دہلی سے بہار آگیا، اور حضرت سید علی محمد (ڈمڑیا بابا) نے بھاگلپور میں قیام فرمایا، اس وقت سے یہ لوگ یہیں آباد ہیں، اور ان کی خانقاہ ڈمریا بابا ان کے نام سے موسوم ہے، شاہ فخر عالم مرحوم اسی خانقاہ کے سجادہ نشین تھے، وہ دینی مشاغل کے ساتھ علمی مذاق بھی رکھتے تھے، ان کا کتب خانہ ان کے علمی ذوق کا شاہد ہے، اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کو اپنی عنایتوں اور رحمتوں سے شاد کام کرے، اور ان کے جانشین سید شاہ شرف عالم ندوی کو اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
(عبد السلام قدوائی ندوی، جون ۱۹۷۶ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...