Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > محمد یوسف صدیقی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

محمد یوسف صدیقی
ARI Id

1676046599977_54338174

Access

Open/Free Access

Pages

338

محمد یوسف صدیقی
جناب محمد یوسف صدیقی کی وفات بھی باعث رنج و ملال ہے، وہ ایم اے او کالج علی گڑھ میں ڈاکٹر حسین مرحوم کے کلاس فیلو تھے، تحریک ترک موالات کے اثر سے ۱۹۲۰؁ء میں وہ جامعہ آئے، کچھ عرصہ کے بعد معاشی مسائل میں لگ گئے، لیکن تحریک خلافت اور ترک موالات کا اثر ان کے دل سے کبھی نہیں گیا اسی اثر کے ماتحت وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوئے اور قومی و ملی تحریکوں سے دلچسپی لیتے رہے، جامعہ کی محبت بھی برابر ان کے دل میں جاگزیں رہی اور اس کے اہم جلسوں اور تقریروں میں حتی الامکان شریک ہوتے رہے، ان کی دینداری، خلوص اور وضع داری ہمیشہ یاد رہے گی، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے پس ماندگان کو حق پسندی اور نیک روی کی توفیق نصیب فرمائے۔ (’’ع ۔ق‘‘، جون ۱۹۷۶ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...