Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا حافظ عبدالعزیز

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا حافظ عبدالعزیز
ARI Id

1676046599977_54338175

Access

Open/Free Access

Pages

338

مولانا حافظ عبدالعزیز
یہ سطور ابھی زیر تحریر ہی تھیں کہ جامعہ اشرفیہ مبارکپور کے سربراہ اعلیٰ مولانا حافظ عبدالعزیز کی وفات کی اطلاع ملی ان کی عمر اسی سال سے متجادز تھی، مگر ابھی خیال نہ تھا کہ وقت موعود اتنا قریب آچکا ہے، وہ بریلوی مدرسۂ فکر سے تعلق رکھتے تھے، مگر مزاج میں اتنا اعتدال تھا کہ دوسرے حلقہ کے لوگوں سے بھی خندہ پیشانی اور فراخ دلی سے ملتے تھے، علمی مشاغل کے ساتھ عبادت وریاضت سے بھی خاص شغف تھا، راقم الحروف نے ۱۹۶۸؁ء کے موسم حج میں ہندوستانی سفارت خانہ کی ایک تقریب میں پہلی بار انھیں دیکھا تھا، اور ان کی سادگی، احتیاط، اور زاہدانہ زندگی سے متاثر ہوا تھا، اﷲ تعالیٰ ان کے ساتھ رحمت و مغفرت فرمائے، اور ان کے اہل و عیال اور عقیدت مندوں کو صبر جمیل اور دین و ملت کی پر خلوص خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ (’’ع ۔ق‘‘، جون ۱۹۷۶ء)یہ سطور ابھی زیر تحریر ہی تھیں کہ جامعہ اشرفیہ مبارکپور کے سربراہ اعلیٰ مولانا حافظ عبدالعزیز کی وفات کی اطلاع ملی ان کی عمر اسی سال سے متجادز تھی، مگر ابھی خیال نہ تھا کہ وقت موعود اتنا قریب آچکا ہے، وہ بریلوی مدرسۂ فکر سے تعلق رکھتے تھے، مگر مزاج میں اتنا اعتدال تھا کہ دوسرے حلقہ کے لوگوں سے بھی خندہ پیشانی اور فراخ دلی سے ملتے تھے، علمی مشاغل کے ساتھ عبادت وریاضت سے بھی خاص شغف تھا، راقم الحروف نے ۱۹۶۸؁ء کے موسم حج میں ہندوستانی سفارت خانہ کی ایک تقریب میں پہلی بار انھیں دیکھا تھا، اور ان کی سادگی، احتیاط، اور زاہدانہ زندگی سے متاثر ہوا تھا، اﷲ تعالیٰ ان کے ساتھ رحمت و مغفرت فرمائے، اور ان کے اہل و عیال اور عقیدت مندوں کو صبر جمیل اور دین و ملت کی پر خلوص خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ (’’ع ۔ق‘‘، جون ۱۹۷۶ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...