Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > محمد ثانی حسنی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

محمد ثانی حسنی
ARI Id

1676046599977_54338217

Access

Open/Free Access

Pages

417

محمد ثانی حسنی
ان سطروں کے لکھتے وقت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی کے عزیز بھانجے جناب محمد ثانی حسنی کی وفات حسرت آیات کی اندوہناک خبر ملی، ان کو مولانا علی میاں اپنے فرزند کے برابر سمجھتے رہے، وہ اپنی متانت ، سنجیدگی اور خاموشی کی وجہ سے اپنے حلقہ میں بڑی قدر کی نظر سے دیکھے جاتے تھے، بڑے اچھے اہل قلم بھی تھے، ان کی کتابوں میں ایمانی حرارت و حمیت جلوہ گر رہتی تھی، ان کی وفات سے دارالمصنفین بھی سوگوار ہے، اس لیے بھی کہ یہاں جو سیمینار ہورہا ہے اس کے روح رواں مولانا علی میاں اور ان کے دست و بازو مولانا رابع ندوی تھے، جو مرحوم کے منجھلے بھائی تھے، ان کی سوگواری سے ہمارے سیمینار کی فضا بھی غم ناک رہے گی، دعا ہے کہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نعیم اور ان کے سوگوارماموں، بھائیوں اور بچوں کو صبر جمیل عطا ہو۔ (صباح الدین عبدالرحمن، فروری ۱۹۸۲ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...