Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا سید محمد جعفر شاہ پھلواروی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا سید محمد جعفر شاہ پھلواروی
ARI Id

1676046599977_54338219

Access

Open/Free Access

Pages

418

مولانا سید محمد جعفر شاہ پھلواروی
ان کی وفات کے ساتھ مولانا سید محمد شاہ پھلواروی ندوی کی رحلت کی بھی خبر ملی، وہ ہندوستان کے مشہور بزرگ، عالم اور واعظ اور ندوۃ العلماء کے بڑے مربی مولانا شاہ سلیمان پھلوارویؒ کے فرزند ارجمند تھے، ندوہ سے سند حاصل کرکے کپورتھلہ کی جامع مسجد کے امام ہوئے تو اسی امامت سے ان کی شہرت کا آغاز ہوا اور جب پاکستان بنا تو ایک جید عالم ہونے کے علاوہ ایک بلند پایہ اور ممتاز مصنف کی حیثیت سے مشہور ہوئے، بہت دنوں تک لاہور کے ادارہ ثقافت اسلامیہ سے وابستہ رہے، بہت سی کتابوں کے مصنف ہوئے جن میں سے کچھ کے نام یہ ہیں: الدین میر، ریاض السنہ، پیغمبر انسانیت، ازدواجی زندگی کے لئے قانونی تجاویز، مسئلہ تعداد ازدواج، تجدید نسل، اجتہادی مسائل، زیردستوں کی آقائی اور ترجمہ الفخری وغیرہ، قدیم و جدید طرز فکر کے امتزاج کے خواہاں تھے، اس کی تروج کرتے رہے کہ شریعت کو غیرمبتدل نہ سمجھا جائے بلکہ اس میں جو توسع اور تیسر رکھا گیا ہے اسے آج بھی باقی رکھ کر اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، ان کی بعض تحریروں سے دینی حلقوں میں ہلچل پیدا ہوتی رہی، مگر وہ جہاں پہنچ جاتے اپنی شیریں بیانی سے اپنے ہم نشینوں کو اپنا گرویدہ بنالیتے، اچھے مقرر اور واعظ بھی تھے، کلام پاک کی آیتیں خوش الحانی اور اشعار ترنم سے پڑھ کر بڑی کیفیت پیدا کردیتے، دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ان کی تربت پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کی بارش فرماتے رہیں، آمین۔ (صباح الدین عبدالرحمن، پریل ۱۹۸۲ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...