Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پروفیسر عبدالمنا ن بیدلؔ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پروفیسر عبدالمنا ن بیدلؔ
ARI Id

1676046599977_54338222

Access

Open/Free Access

Pages

418

عبدالمنان بیدلؔ
پٹنہ یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کے سابق پروفیسر جناب عبدالمناف بیدل کی وفات گزشتہ اپریل میں ہوگئی، انھوں نے تقریباً نوے سال کی عمر پائی اور اس لحاظ سے خوش نصیب تھے کہ اپنی زندگی میں اپنے شاگردوں کو علم و ادب میں بڑی شہرت حاصل کرتے دیکھا، بڑے شفیق استاد تھے، اس خاکسار کو بھی ان کی شاگردی کی سعادت نصیب ہوئی، اپنے زمانہ میں فارسی کی نصابی کتابی انگریزی لباس پہن انگریزی زبان میں پڑھاتے وقت اس مشرقی زبان میں مغربی رنگ پیدا کردیتے، بڑے اچھے شاعر بھی تھے، بیدل تخلص کرتے، مشاعروں میں اپنے ترنم سے اپنی شاعری میں دلنوازی، دل ربائی اور دل نشینی کی ساری کیفیت پیدا کردیتے، آخر عمر میں مذہبی رنگ بھی زیادہ غالب ہوگیا تھا، زائرین حج کی خدمت مختلف حیثیتوں سے کرتے رہے، استاذی المحترم حضرت مولانا سید سلیمان ندویؒ کے سفر حج میں ساتھ تھے، سلیمان نمبر میں ان کا ایک پرکیف مضمون ’’سفر حجاز کے تاثرات‘‘ کے عنوان سے شائع ہوا، گزشتہ اگست میں ان کو حکومت ہند کی طرف سے فارسی کی سند کا ایوارڈ بھی ملا، لیکن حکومت کی یہ جوہر شناسی اس وقت ہوئی جب ان کے بہت سے شاگردوں کو ان سے پہلے اس اعزاز سے نوازا جاچکا تھا، اﷲ تبارک و تعالیٰ ان کو ان کی نیکیوں اور خوبیوں کی بدولت کروٹ کروٹ جنت نعیم عطا فرمائیں، آمین۔ (صباح الدین عبدالرحمن، مئی ۱۹۸۲ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...