Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > قد رت اﷲ شہاب

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

قد رت اﷲ شہاب
ARI Id

1676046599977_54338252

Access

Open/Free Access

Pages

462

قدرت اﷲ شہاب
جناب محمد طفیل کی وفات کے کچھ ہی روز بعد جناب قدرت اﷲ شہاب کی رحلت کی خبر ملی، وہ برطانوی حکومت کے زمانہ کے آئی۔سی۔ایس تھے، ۱۹۴۷؁ء کے بعد پاکستان کے بڑے بڑے عہدوں پر مامور رہے، وہ جب پاکستان کے گورنر جنرل جناب غلام محمد صاحب کے سکریٹری تھے، تو پہلی بار ۱۹۵۵؁ء میں ان سے دارالمصنفین کے دفتری کام کے سلسلہ میں ملا، ایک روز گورنر جنرل ہاؤس میں دوپہر کا کھانا ہوا تو وہ بھی شریک ہوئے لیکن خاموش بیٹھے رہے، ان سے کھانا شروع کرنے کے لیے کہا گیا تو بولے آج شعبان کی پندرہویں تاریخ ہے، وہ نفل روزے سے ہیں، ان کی اس مذہبیت کا اثر دستر خوان کے تمام شرکاء پر رہا۔
۱۹۵۵؁ء سے پاکستان کا سفر برابر کرتا رہا، ان سے برابر ملاقاتیں ہوتی رہیں، دارلمصنفین کی مطبوعات کا جب باضابطہ حق طباعت و اشاعت حکومت پاکستان کو دیا جارہا تھا تو انھوں نے اس کی دفتری کاروائی کرنے میں بڑی سہولتیں پہنچائیں جس کے لیے دارلمصنفین ان کا بڑا ممنون ہوا، ان میں سرکاری افسر کی رعونت بالکل نہ تھی، ہر موقع پر بڑے متین، سنجیدہ اور بااخلاق نظر آئے، بولتے بہت کم تھے مگر سنتے سب کی تھے، اور حتیٰ الامکان مدد کیا کرتے تھے، ان کو انگریزی اور اردو لکھنے میں بڑی مہارت تھی، اردو ادب کا بڑا عمدہ مذاق رکھتے تھے لیکن اس کا اظہار اپنی گفتگوؤں میں نہ ہونے دیتے، ادبی حلقوں میں اپنی اردو تحریروں کے لیے مقبول تھے، دعا ہے کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ ان کی نیکیوں، لوگوں کے ساتھ کرم گستریوں اور روز مرہ زندگی میں ان کی خوبیوں کی بدولت ان کو اپنی آغوش عفو و کرم میں لے کروہی جگہ عطا فرمائیں جو نیک بندوں کو اس کی بارگاہ میں ملا کرتی ہے، آمین۔ (صباح الدین عبدالرحمن، ستمبر ۱۹۸۶ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...