Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > محمد مسلم

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

محمد مسلم
ARI Id

1676046599977_54338253

Access

Open/Free Access

Pages

462

محمد مسلم
اگست ۱۹۸۶؁ء کے شروع میں جناب محمد مسلم صاحب سابق ایڈیٹر روزنامہ ’’دعوت‘‘ دہلی کی وفات بھی ان کے جاننے والوں کے لیے ایک المناک سانحہ ہے، ان سے تقریباً پون صدی تک برابر ملتا رہا، ہر ملاقات میں ان کی شرافت اخلاق سے متاثر ہوا، ان کا نسبی تعلق سالار مسعود غازی سے تھا، ان کا خاندان دہلی میں آکر آباد ہوا، ۱۸۵۷؁ء میں ان کے خاندان والے انگریزوں کی نظروں میں معتوب ہوئے، تو وہ بھوپال منتقل ہوگئے، وہیں محمد مسلم صاحب کی پیدائش ہوئی، نوجوانی میں اپنے اسلامی جذبہ کی بنا پر خاکسار تحریک سے متاثر ہوئے، پھر جماعت اسلامی میں شریک ہوگئے، اس حلقہ میں اپنی سوجھ بوجھ کی وجہ سے بڑے قابل قدر سمجھے جانے لگے، جب روزنامۂ دعوت کے ایڈیٹر ہوئے تو صحافت نگاری میں اپنی اصابت رائے کی وجہ سے بڑی شہرت حاصل کی، بیرونی ممالک کے سفر پر بھی گئے، اور جب ڈاکٹر سید محمود سابق مملکت امور خارجہ حکومت ہند نے مجلس مشاورت قائم کی تو ان کو جناب محمد مسلم کی سیاسی بصیرت پر بڑا اعتماد رہا، انھوں نے بھی اس میں اپنی مخلصانہ سیاسی سرگرمیوں سے یہ ثابت کر دکھایا کہ وہ سچے مسلمان بھی ہیں اور سچے محب وطن بھی، اس کی تفریق کرنے کی ضرورت نہیں کہ وہ پہلے کیا ہیں؟ مسلمان یا ہندوستانی، یا ہندوستانی پہلے اور مسلمان بعد میں، سچا مسلمان ہی سچا محب وطن ہوسکتا ہے، ایک طویل علالت کے بعد دہلی میں وفات پائی، انھوں نے جو پاک دل، پاک باطن اور پاک نفس پایا تھا، ان کی بدولت امید ہے کہ وہ مغفرت الٰہی سے ضرور نوازے جائیں گے، آمین۔ (صباح الدین عبدالرحمن، ستمبر ۱۹۸۶ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...