Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > اے۔ کے ۔ بروہی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

اے۔ کے ۔ بروہی
ARI Id

1676046599977_54338259

Access

Open/Free Access

Pages

473

اے ۔ کے ۔ بروہی
ہندوستان اور پاکستان کے علمی حلقوں میں یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ سنی گئی کہ بین الاقوامی شہرت کے قانون داں اور عالم جناب اے۔ کے۔ بروہی جن کا پورا نام اﷲ بخش بروہی تھا، گزشتہ ستمبر میں عارضہ قلب میں انتقال فرما گئے، ان کی میت لندن سے کراچی لائی گئی، ان کی عمر ۷۲ سال کی تھی، مرحوم کے بارے میں یہ بالکل درست ہے کہ پیشہ کے لحاظ سے وہ قانون داں تربیت کے لحاظ سے فلسفی اور مزاج کے لحاظ سے دیندار تھے، ان کی قوت گویائی اعلیٰ درجہ کی تھی، ۱۹۶۰؁ء میں وہ پاکستان کے ہائی کمشنر ہوکر ہندوستان آئے، ان ہی دنوں ایک انڈوپاک کلچرل کانفرنس دلی میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے چوٹی کے ادیب، شاعر اور دانشور بھی آئے ہوئے تھے، افتتاحیہ جلسہ میں وزیراعظم جواہر لال نہرو شریک تھے، وہ بہت تھکے تھکے معلوم ہورہے تھے لیکن جب بروہی صاحب تقریر کرنے لگے تو وہ ہمہ تن گوش ہوگئے۔
بروہی صاحب نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل یونیورسٹی قائم کی جس کے وہ پہلے ریکٹر ہوئے، پاکستان کی نیشنل ہجرۃ کونسل کے چیرمین تھے، جس کی وجہ سے حکومت نے انھیں سفیر کا درجہ دے رکھا تھا، وہ انگریزی میں کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ نیشنل ہجرۃ کونسل کے چیرمین کی حیثیت سے وہ اسلام سے متعلق ایک سو اعلیٰ معیار کی کتابیں مرتب کرانے میں مصروف تھے، ان کتابوں کے انتخاب کے لئے ایک کمیٹی مقرر کی گئی ہے، جس کے ایک رکن مرحوم سید صباح الدین عبدالرحمن بھی تھے۔ (ضیاء الدین اصلاحی، جنوری ۱۹۸۸ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...